April 4, 2026 8:21 pm

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 1:42 pm

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

October 30, 2025 2:18 pm

شہید اسلام
https://new.shaheedeislam.com

مسلمانوں کے بنیادی عقائد

اللہ کو اِنسان کی عبادت کی کیا ضرورت تھی؟

سوال

۔دردِ دِل کے واسطے پیدا کیا اِنسان کوورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کرّوبیاںاللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو عبادت کے لئے بنایا، جو کہ ہر وقت لاکھوں کی تعداد میں خدائے تعالیٰ کی عبادت میں مصروف ہیں، ایسی صورت میں انسان کے لئے اللہ تعالیٰ نے مخصوص عبادات: نماز، روزہ، اور حج وغیرہ کو کیوں ضروری قرار دیا؟ اور اپنے بھائی بندوں وغیرہ کی خدمت ہی کو عبادت کیوں نہ قرار دیا گیا؟

جواب

۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اس دُنیا میں اپنا خلیفہ بناکر بھیجا،(۱) اور اس کے لئے اس دُنیا کو دارالامتحان قرار دیا،(۲) اور اس کو بعض اُمور کا مکلف بنایا،(۳) اور اس کے لئے ایک طریقۂ زندگی پیغمبروں کے عمل کی صورت میں پیش کردیا(۴) کہ جو اس طریقے کے مطابق اپنی زندگی کو گزاریں گے تو کامیابی پائیں گے، ورنہ ناکام ہوں گے۔ دُوسری بات یہ کہ عبادت اللہ تعالیٰ اس لئے نہیں کراتے کہ اس کو بندے کی عبادت کی ضرورت ہے اور بندے کو عبادت میں دیکھ کر اس کا مقام کچھ بلند ہوتا ہے، بلکہ یہ عبادت بندے کے اپنے لئے ہی کارآمد ہے، اللہ تعالیٰ کو اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔(۵) بس اس نے ایک نظام بنادیا ہے کہ اگر عبادت کرے گا تو کامیاب ہوگا اور آخرت میں سرخرو ہوگا، اور اگر عبادت نہیں کرے گا تو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔(۶) پھر شاعر نے جو اُوپر کا شعر کہا ہے، اس کا مقصد یہ نہیں کہ انسان عبادت نہ کرے اور صرف ایک دُوسرے کے درد ہی کو محسوس کرے، بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے صرف عبادت کے لئے نہیں پیدا کیا، بلکہ اس کے دِل میں ہمدردی اور اِیثار و اُخوَّت کا جذبہ پیدا ہو، اگر عبادت سے وہ ان چیزوں کو حاصل نہیں کرسکتا، بلکہ نرا ظالم کا ظالم رہتا ہے، تو اس کی عبادت کا اثر اس میں نہیں آرہا، اسی لئے تو اَحادیث میں جہاں عبادات پر زور دیا ہے وہاں مسلمانوں کے آپس کے حقوق ادا کرنے، اُخوَّت کو قائم کرنے اور ایک دُوسرے کے ساتھ ہمدردی پر زور دیا ہے۔(۷)

(۱) قال تعالٰی: وَإِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلَٰٓئِكَةِ إِنِّي جَاعِلٞ فِي ٱلۡأَرۡضِ خَلِيفَةٗۖ البقرة ٣٠
(۲) قال تعالٰی: ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلۡمَوۡتَ وَٱلۡحَيَوٰةَ لِيَبۡلُوَكُمۡ أَيُّكُمۡ أَحۡسَنُ عَمَلٗاۚ الملك ٢۔
(۳) قال تعالٰی: لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفۡسًا إِلَّا وُسۡعَهَاۚ البقرة ٢٨٦۔
(۴) قال تعالٰی: لَّقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِي رَسُولِ ٱللَّهِ أُسۡوَةٌ حَسَنَةٞ الأحزاب ٢١۔
(۵) ’’یا عبادی لو ان اوّلکم وآخرکم وانسکم وجِنّکم کانوا علٰی اتقٰی قلب رجل واحد منکم ما زاد ذٰلک فی ملکی شیئًا، یا عبادی لو ان اوّلکم وآخرکم واِنسکم وجِنّکم کانوا علٰی افجر قلب رجل واحد منکم ما نقص ذٰلک من ملکی شیئًا ۔۔۔‘‘ (مشکوٰۃ ص:۲۰۳، باب الْإستغفار، الفصل الأوّل)۔
(۶) قال تعالٰی: مَّنۡ عَمِلَ صَٰلِحٗا فَلِنَفۡسِهِۦۖ وَمَنۡ أَسَآءَ فَعَلَيۡهَاۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّٰمٖ لِّلۡعَبِيدِ ٤٦ السجدة ٤٦۔
(۷) عن النعمان بن بشیر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ’’لَا تحاسدوا ولَا تقاطعوا ولَا تدابروا وکونوا عباد اللہ اِخوانًا‘‘ (مسند احمد ج:۳ ص:۱۶۵)۔

متعلق پوسٹس

  • All Post
  • آپ کے مسائل
    •   Back
    • کفر،‌شرک‌اور‌اِرتداد‌کی‌تعریف‌واَحکام
    • موجباتِ‌کفر‌(یعنی‌کفریہ‌اقوال‌وافعال)
    • قادیانی‌فتنہ
    • غیرمسلم‌سے‍تعلقات
    • عقیدۂ‌ختمِ‌نبوّت ونزولِ‌حضرت‌عیسیٰ‌علیہ‌السلام
    • علاماتِ‌قیامت
    • گناہوں سے تو بہ
    • موت‌کے‌بعد‌کیا‌ہوتا‌ہے؟
    • آخرت کی جزا و سزا
    • جنت
    • تعویز گنڈے اور جادو
    • جنات
    • رسومات
    • تو ہم پرستی
    • متفرق مسائل
    •   Back
    • مسلمانوں کے بنیادی عقائد
    • ایمانیات
    • تقدیر
    • محاسن اسلام
    • انبیائے کرام علیہم السلام
    • عقیدہ حیات النبی صلی علیہ وسلم پر اجماع
    • معراج
    • حضور نبی اکرم صلی الله والسلام کی خواب میں زیارت
    • صحابہ و صحابیات ، ازواج مطہرات اور صاحبزادیاں
    • اجتہاد و تقلید
    • سنت و بدعت
    • غلط عقائد رکھنے والے فرقے
    •   Back
    • جلد اوّل
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • مسلمانوں کے بنیادی عقائد
    • ایمانیات
    • تقدیر
    • محاسن اسلام
    • انبیائے کرام علیہم السلام
    • عقیدہ حیات النبی صلی علیہ وسلم پر اجماع
    • معراج
    • حضور نبی اکرم صلی الله والسلام کی خواب میں زیارت
    • صحابہ و صحابیات ، ازواج مطہرات اور صاحبزادیاں
    • اجتہاد و تقلید
    • سنت و بدعت
    • غلط عقائد رکھنے والے فرقے
    • کفر،‌شرک‌اور‌اِرتداد‌کی‌تعریف‌واَحکام
    • موجباتِ‌کفر‌(یعنی‌کفریہ‌اقوال‌وافعال)
    • قادیانی‌فتنہ
    • غیرمسلم‌سے‍تعلقات
    • عقیدۂ‌ختمِ‌نبوّت ونزولِ‌حضرت‌عیسیٰ‌علیہ‌السلام
    • علاماتِ‌قیامت
    • گناہوں سے تو بہ
    • موت‌کے‌بعد‌کیا‌ہوتا‌ہے؟
    • آخرت کی جزا و سزا
    • جنت
    • تعویز گنڈے اور جادو
    • جنات
    • رسومات
    • تو ہم پرستی
    • متفرق مسائل
    • وضو کے مسائل
    •   Back
    • وضو کے مسائل
[custom_urdu_search_form]

زمرے

اسلامی اقدار کی ترویج اور مستند علمی ذخیرے تک آپ کی رسائی۔ علم حاصل کریں اور دوسروں تک پہنچائیں۔